بیندور میں ندی سے لاش برآمد

بیندور 15 ستمبر 2020 (فکروخبر/ذرائع)  ایک مقامی شخص کی لاش سوماناتی ندی سے برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شیوا راجو (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اپنے ماں اور دادی کے ساتھ راہوتان کٹے میں مقیم تھا۔ کہا جارہا  ہے کہ اس کی لاش اس کے گھر سے آدھے کلومیٹر کی دوری پر پائی گئی۔لوگوں کا ماننا ہے کہ پیر پھسل کر گرجانے سے وہ ڈوب گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ 
    بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص غیر شادی شدہ تھا اور اور وہ کئی دنوں سے گھر نہیں لوٹا تا اور اس کے گھر والوں نے بھی اسے تلاش نہیں کیا تھا۔ 
بیندور پولیس تھانہ کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Share this post

Loading...