بیندور 03؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) بیندور میں ٹرین کے انتظار میں کھڑے مسافروں کو اس وقت دھچکا لگا جب ٹرین بغیر رکے بیندور اسٹیشن کو پار کرگئی جس کے نتیجہ میں پینتالیس مسافر اسٹیشن پر ہی رہ گئے اور ٹرین اڈپی کی جانب سے تیز رفتار کے ساتھ آگے بڑھنے لگی۔ اطلاعات کے مطابق کیرلا سے کولور کے موکامبیکا مندر میں قریب پینتالیس افراد پوجا پاٹ کے لیے آئے ہوئے تھے اور انہو ں نے واپسی کا ٹکٹ اجمیر ۔ یرناکولم مروساگر ایکپسریس کا بنایا تھا۔ کل قریب چار بجکر چالیس منٹ پر مذکورہ ٹرین بیندور پہنچی ، ٹرین کو آتا دیکھ کر مسافر ٹرین پر چڑھنے کی تیاری ہی کررہے تھے کہ ٹرین بجائے یہاں رکنے کے تیزی کے ساتھ آگے بڑھ گئی جس سے مسافر حیران ہوگئے۔ انہو ں نے فوری طور پر اسٹیشن ماسٹر سے رابطہ کیا اور اس کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں کوئی تشفی بخش جواب نہیں مل سکا ، انہو ں نے فوری طور پر دوسری ٹرین میں سیٹوں کے بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کو دیکھتے ہوئے اسٹیشن ماسٹر نے کاروار سے بنگلور جانے والی ٹرین میں مسافروں کے لیے سیٹوں کا بندوبست کیا گیاجہاں سے وہ اڈپی پہنچے اور اس کے بعد مارو ساگر ٹرین میں سوار ہوکر انہوں نے آگے کا سفر طئے کیا۔
ریلوے افسران کے مطابق ماروساگر ایکسپریس ٹرین کا ڈرائیور بیندور میں اسٹاپ دینا بھول گیا اور ٹرین تیزی کے ساتھ آگے بڑھ گئی۔ اڈپی میں جانے کے بعد یہ ٹرین بیندور سے آرہے پینتالیس مسافروں کا انتظار کرتی رہی اور ان کے سوار ہونے کے بعد ٹرین آگے بڑھ گئی۔
Share this post
