بیندور 03 مئی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کاروار ضلع پنچایت کے سابق رکن رتناکر نائک اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب وہ کار جس میں وہ سفر کر رہے تھے، سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر ناگور کے سامنے قومی شاہراہ پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئے۔ 2 مئی کو پیش آئے اس سڑک حادثہ میں کار بری طرح سے تباہ ہوگئی اور نائک کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ کار میں سوار ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔بیندور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
