سفر کرنے کے دوران قیدی پولیس کو چقمہ دے کر ہوا فرار

کنداپور 07؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) زیر تحویل قیدی جو مختلف معاملات کا سامنا کررہا تھا ٹرین میں سفر کرنے کے دوران پولیس کو چقمہ دے کر فرار ہوگیا ہے۔ قیدی کی شناخت سریش مراتی (26) مقیم گولی ہولی بیندور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ قیدی کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں پوسکو ایکٹ سمیت مختلف معاملات درج تھے۔ قیدی کو کاروار جیل سے کنداپور عدالت میں حاضر کرنے کے لیے کنداپور لایا گیا۔ عدالت میں حاضری کے بعد کاروار لوٹتے وقت بیندور اسٹیشن پر قیدی پولیس کو چقمہ دے کر فرار ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے۔ بیندور پولیس تھانہ میں اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...