بیندور کے قریب پیش آئے سنگین سڑک حادثہ ، پولیس اہلکار موقعۂ واردات پر ہلاک

 

بیندور 15؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) بیندور کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں وہاں کے پولیس تھانہ کے کانسٹیبل موقعۂ واردات ہلاک ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت ناگیش بلاولا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رات میں گشت کے دورن اہم شاہراہ پر رکی ایک لاری سے ناگیش کی بائک ٹکراگئی ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بائک سیدھے لاری کے اندر گھس گئی اور شدید زخمی ناگیش نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ بیندور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کی پانچ ماہ قبل ہی شادی ہوئی ہے۔ ایس پی لکشمن نمبرگی نے بھی جائے واردات پر پہنچ کر ضروری کارروائی انجام دی ۔ بیندور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...