اس کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ شنکر ناراینا کے ایک نوجوان لڑکی سے ناجائز تعلقات تھے۔ اس کی بیوی دودھ بیچ کر گذارا کرتی تھی جبکہ اس کے دونوں بچے اسکول میں زیرتعلیم تھے۔ چھ ماہ قبل اس لڑکی کی شادی کسی دوسرے شخص کے ساتھ ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے بیوی اور بچوں کے ساتھ رہائش اختیار کرلی لیکن اس کے بعد سے اس کی حالت ٹھیک نہیں رہتی تھی اور اس نے پریشانی کے عالم ہی میں پہلے اپنے دونوں بچوں اور بیوی کو زہر دیا اور بعد میں خود زہر پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ بتایا جارہا ہے کہ شنکر ناراینا نے اپنے ڈیتھ نوٹ میں اس لڑکی کے نام کے تذکرہ بھی کیا ہے ۔ اس نے اس ڈیتھ نوٹ کی زیراکس کاپی نکال کر گھر کے کئی کونوں میں رکھ دیا تھا اور پولیس کی جانب سے تلاشی کے لیے جانے کے بعد مذکورہ سچائی سامنے آئی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ناجائز تعلقات نے اپنے بیوی اور دو بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔
ناوندا کے چار گھروں میں چوری کی وارداتیں
ایک ہی گھر سے سات لاکھ مالیت کے زیورات پر ہاتھ صاف
بیندور18؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تعلقہ کے ناوندا علاقے میں چوروں نے چار مختلف گھروں میں گھس کر لاکھوں روپئے کے زیورات پر ہاتھ صاف کیے جانے کی واردات آج صبح منظر عام آئی ہے۔ چور یکے بعد دیگرے چاروں گھر وں میں داخل ہوئے لیکن انہیں صرف ایک ہی گھر میں زیورات ملے جس کی قیمت تقریباً سات لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق سرکاری کالج ناوندا کے قریب واقع چارگھروں میں چور اگلے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے ، پہلے تین گھروں میں انہیں کچھ بھی نہیں ملا اور سب سے آخر میں ابوبکر نامی شخص کے گھر داخل ہوئے۔ انہوں نے بیڈ روم میں موجود تقریباً تمام الماریوں میں قیمتی اشیاء ڈھونڈنی شروع کردی لیکن انہیں کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا ۔ آخر میں جانے کے دوران انہوں نے پلنگ پر بچھے گدے کو اٹھاکر دیکھا تو وہاں انہیں سات لاکھ روپئے مالیت کے زیورات ہاتھ آئے جنہیں لے کر وہ فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ابوبکر16؍ اکتوبر کو اپنے کسی رشتہ دار کے یہاں گیا ہوا تھا لیکن جب وہ گھر لوٹا تو اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ اس کے گھر کا اگلا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا اور گھر میں موجود زیورات غائب تھے۔ پولیس افسران نے پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ ڈاگ اسکواڈ عملہ اور فنگر پرنٹس کے ماہرین نے بھی جائے وارداتوں کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بیندور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
