بیندور07؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) مورخہ 2/شعبان المعظم 1443ھ مطابق 6/مارچ 2022ء بروز اتوار بعد نماز عصر بیندور میں بیندور یوتھ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام استقبال رمضان اور تقسیم انعامات کا ایک کامیاب اجلاس منعقد ہوا جس میں امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی کا استقبال رمضان کے عنوان پر بہت مفید خطاب ہوا ۔اس اجلاس میں بیندور یوتھ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئے آن لائن کوئز مقابلہ کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور ممتاز مساھمین کو انعامات سے نوازا گیا ۔اس تقریب میں مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی کے علاوہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدرمولانا عزیزالرحمن ندوی، نائب صدر فیڈریشن مولانا اسماعیل انجم گنگاولی ندوی ، مولانا عمر فاروق صاحب خطیب ندوی ، امام وخطیب جامع مسجد بیندور مولانا فیض الباری صاحب اورصدر مدرس مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار مولانا عبدالحسیب صاحب منا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اجلاس کی مناسبت سے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا۔ اس اجلاس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک رہی ۔ مغرب سے قبل یہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا ۔
بعد نماز مغرب مسجد خدیجہ الکبری بیندور میں تکمیل حفظ قرآن کا جلسہ منعقد ہوا جس میں مدرسہ جامعہ محمدیہ بیندور میں زیر تعلیم تین طلباء کا حفظ مکمل کرایا گیا اور ختم قرآن کی دعا کی گئی، اس اجلاس میں بھی مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی کا قرآن کے عنوان پر پرمغز خطاب رہا نیز مولانا عزیزالرحمن ، مولانا فیض الباری صاحب اور مولانا عبدالحسیب صاحب منا نے بھی حفظ قرآن کے تعلق سے اپنے احساسات کو بیان فرمایا اس جلسہ میں بھی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ عشاء کے قریب یہ پروگرام اختتام کو پہنچا ۔
Share this post
