بیندورمیں چٹان پھر کھسک گئی، ٹرافک نظام معطل

حادثہ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گھنٹوں ٹرافک نظام متأثر ہونے سے لوگوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز بھی چٹان کھسکنے سے تقریباً پانچ گھنٹے ٹرافک نظام معطل ہوگیا تھا۔ بدھ کا واقعہ پیش آنے کے بعد افسران نے جائے واردات کا معائنہ کیا تھا اور ڈومبے نامی علاقے سے ایک نیا راستہ کا کھوج لگایا ہے لیکن یہ راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے یہاں سے ٹرافک گذر مشکل ہے۔ اس سے قبل پیش آئے واقعہ کے بعد کنداپور کی اسسٹنٹ کمشنر شلپا نے آئی آر بی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ تراسی میں بھی تیز بارش کی وجہ سے تقریباً ایک کلومیٹر تک اہم شاہراہ کو نقصان پہنچاہے۔

Share this post

Loading...