بیندور کی تاریخ میں سب سے بڑی لوٹ کی واردات

اطلاع کے مطابق یہ لوٹ کھسوٹ کی واردات بیندور کے ہفت روزہ لگنے والے بازار کے قریب ہی پیش آیا ہے۔ جب کہ اسی مارکیٹ کے تھوڑے ہی فاصلے پر پولس تھانہ موجود ہے۔منگل کی صبح سونے کے زیورات کا ایک خالی باکس دکان کے سامنے پایا تو جیولری دکاندار نے چوری کا شبہ کیا پھر دیکھتے ہی دیکھتے سات دکانوں میں لوٹ کھسوٹ کی واردات سامنے آگئی۔ سات دکانوں میں سے تین دکانیں سونے کی، ایک الیکٹرانک اور 2وائن شاپ ہے ۔ شٹر کو توڑنے میں لٹیروں نے اپنی مہارت دکھائی ہے ، اور اسی طرح کی لوٹ کی واردات دو دن قبل کنداپور کے ایک وائن شاپ میں پیش آئی تھی، پولس نے اطلاع پاکر تمام دکانوں میں ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ چھان بین کی ہے ، مزید تحقیقات جاری ہے ، جب کہ جملہ دکانوں سے چوری کئے جانے والی اشیاء ، زیورات اور نقد کا اندازہ لاکھوں روپیوں سے آگے بتایا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...