اسکول انتظامیہ کی جانب سے زخمی طلباء شناخت کے طو ر پرپیش کی گئی تحریر کے مطابق طلباء کی شناخت ثاقف، حذیف، التمش، نجمہ، شردھا، نہال، رہا، عصمہ، الفا، حفصہ ،محمد سفیان، صہب، ارباز، فہیم عالم۔ عائشہ انعام، اُسامہ، راہل، زہیب ، احتشام ،مصباح کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، اس میں سخت زخمی ہونے والے طلباء کی شناخت شاہ رخ (آٹھویں جماعت) عفان (تیسری جماعت) وداد (یو کے جی) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ڈرائیور راگھویندا موقع واردات سے فرارہے ، جب کہ کنڈکٹر کی شناخت کیشو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ بس میں 40سے زائد طلباء کو سوار کرکے لے جایا جارہا تھا،حادثہ کی اطلاع پاکر طلبہ کے سرپرستان اسکو ل کے پاس جمع ہوکر خوب ہنگامہ کیاپولس اور تحصیلدار کے اسکول پہنچنے کے بعد طلباء کی تفصیلات فراہم کرنے میں دیری کرنے پر اسکول اسٹاف کو سخت سست سننا پڑا۔ سخت زخمی طلباء کو منی پال کے اسپتال میں جب کہ بقیہ طلبا کو کنداپور کے مختلف نجی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ، پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ،حادثہ کی اصل وجہ بریک ہونا بتایاجارہا ہے کہ اصل حقیقت پولس کے چھان بین کے بعد ہی واضح ہوسکتی ہے ۔
Share this post
