بیندور ، کاپو اور برہماور کو تعلقہ کا درجہ

ٹپر لاری اور ٹرک کے مابین ہوئے تصادم میں تین افراد ا زخمی 
کنداپور: 15؍مارچ (فکروخبر نیوز)ٹپر لاری اور ٹرک کے مابین ہوئے تصادم میں تین افراد اکے زخمی ہونے کا حادثہ یہاں موتموڈی اہم شاہراہ پر بدھ کی دوپہر پیش آیا ہے ،اس حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی حالت انتہائی سنگین ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک کیرلا کی جانب جارہی تھی ٹکر اتنی سخت تھی کہ ٹپر لاری الٹ گئی اور ٹرک کے اگلے حصہ کو کافی نقصان پہونچا ہے ،حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی شناخت جئے کمار ساکن چنئی اور پونو سوامی کی حیثیت سے کی گئی ہے دونوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے ،دونوں کو منی پال ہسپتال بھرتی کرایا گیا ہے 
موبائیل میں مگن نوجوان کو بس نے ٹکر ماردی
پورا حادثہ سی سی ٹی سی میں قید
منگلور: 15؍مارچ (فکروخبر نیوز) موبائیل میں مگن راہ چلتے ایک نوجوان کی بس کی زد میں آنے سے سخت زخمی ہونے کا حادثہ یہاں ہمپنکٹا روڈ پر بدھ کے روز پیش آیاہے، حادثہ میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت ابھی تک نہیں ہونے پائی ہے، لیکن یہ پورا حادثہ سی سی ٹی وی میں قید ہو چکا ہے ، تفصیلات کے مطابق نوجوان موبائیل میں مشغول سڑک پر چل رہا تھا کہ تبھی ایک تیز رفتار بس سیدھے اس سے جاٹکرائی جس سے وہ دور جاگرا ، ا س حادثہ میں نوجوان بری طرح سے زخمی ہوا ہے، اسے ہسپتال داخل کیا گیا ہے ،ابھی تک اس معاملہ کی رپورٹ درج ہونے کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے

Share this post

Loading...