بیندور 17اگست 2020(فکروخبر نیوز) ساحلی کرناٹکا میں ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے سمندر میں طغیانی ہے جس کی وجہ سے ماہی گیری کے لئے اترنا خطرہ سے خالی نہیں ہے۔ بیندور میں کل ایماہا کشتی الٹنے کے نتیجہ میں چار ماہی گیری لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔ کوسٹل سیکوریٹی پولیس سپرنڈنٹ نے کہا کہ مذکورہ حادثہ گنگولی کوسٹل سیکوریٹی پولیس تھانہ حدود میں کوڈیری جیٹی ماؤتھ میں پیش آیا۔ ایس پی نے پریس کانفرنس میں بتایا ان چاروں کی شناخت منجوناتھ خاروی، لکشمن خاروی، شیکھر خاروی اور ناگراج خاروی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق ان چاروں میں ایک کی نعش برآمد کرلی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ حادثہ دوپہر تین بجے کے قریب پیش آیا جب صبح نکلے ہوئے یہ ماہی گیر لوٹ رہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ ساگرا سری کشتی میں گیارہ ماہی گیر سوار تھے جن میں سے سات محفوظ ہیں جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
Share this post
