بیندور گھاٹ پر چٹان کھسکنے سے گھنٹوں ٹرافک نظام معطل

تفصیلات کے مطابق منگلور سے گوا تک اہم شاہراہ 66توسیعی کام آئی آر بی کمپنی کو سونپا گیا ہے۔ بیندور گھاٹ پر توسیعی کام کے دوران پرانے راستے سے پہلے ہی چٹان کے درمیان کھود کر راستہ بنایا گیا تھا لیکن پہلی ہی بار ش میں چٹان کھسکنے سے گھنٹوں ٹرافک کا نظام معطل رہا۔ ڈرائیور وں کے مطابق موجودہ سڑک سواریوں کی آسانی کے لیے بنائی گئی ہے لیکن پہاڑ کو کاٹ کر بنائی گئی سڑک سے گذرنا خطرے سے خالی نہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات کونکن ریلوے میں کئی مرتبہ پیش آچکے ہیں جس کی وجہ سے کئی جانیں تلف ہوئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثہ اگر دن کے اوقات میں پیش آتا تو نقصان ہونے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔مقامی لوگ اس حادثہ کا ذمہ دار آئی آر بی کمپنی کو ٹہرارہے ہیں کیونکہ انہوں نے سواریوں کے تحفظ کا خیال نہیں رکھا ۔ اس طرح کے راستوں پر بالخصوص بارش کے موسم میں گذرنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔ چٹان کھسکنے سے ممبئی سے بھٹکل ہوتے ہوئے منگلور پہنچنے والی بسیں پھنس کر رہ گئیں، اس کے ساتھ ساتھ لاریوں اور دیگر چھوٹی سواریاں بھی ٹرافک میں پھنسی رہیں ۔عوام کے مطابق حادثہ کے بعد ہی اس جگہ اس طرح کے واقعات منظر عام پر آنے کے امکانات ہیں کیونکہ تقریباًاس طرح چٹان کے درمیان سے نکلی یہ سڑک کئی سو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔

Share this post

Loading...