فکروخبر کے مطابق دبئی سے منگلور ایر پورٹ پہنچنے کے بعد یہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ بھٹکل لوٹ رہے تھے کہ بیندور کے قریب ان کی کار ایک لاری سے جاٹکراگئی جس کی وجہ سے مذکورہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر ان کو منگلور اسپتال منتقل کیا گیا۔ آر کے باشاہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
جیل میں قتل کی واردات معاملہ:جیل سپرنڈنٹ سمیت کئی پولیس اہلکار معطل
منگلور 07؍ نومبر (فکروخبرنیوز) منگلورجیل میں دو افراد کے قتل واردات کے بعد ایڈیشنل ڈائرکٹر آف پولیس کمل پنتھ نے جیل سپرنڈنٹ سمیت چھ جیل نگراں کو معطل کردیا ہے۔ کمل پنتھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کی وجہ سے جیل سپرنڈنٹ بی ٹی اولیشپا ، نگرام نوی اور اے اے کولارا ، ایس اے تلوار اور ملکی پاٹل کو معطل کردیا گیا ہے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب مذکورہ قتل کی واردات پرمادو ایسوبو کے بھائیوں اور عوام کی جانب سے کئی سارے خدشات کا اظہار کیا تھا ۔ عوام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والے چاقو اور دیگر چیزیں جیل کے حدود میں کیسی پہنچیں ۔ ملحوظ رہے کہ مادو ایسوبو اور گنیش شیٹی کے جیل حدود میں قتل کے دو دن بعد سولہ موبائل فون ، ایک خنجر ، چھ چاقو ، سات سم کارڈ اور دیگر کئی چیزیں برآمد کرلی گئیں تھیں ۔
آٹو رکشہ اور لاری کے درمیان بھیانک تصادم میں ایک شخص ہلاک
منگلور 07؍ نومبر (فکروخبرنیوز) آٹورکشہ اور لاری کے درمیان پیش آئے بھیانک تصادم میں ایک شخص کے موقعۂ واردات پر جاں بحق ہونے کی واردات الال میں کل پیش آئی ہے ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد رفیق (45) مقیم گور پور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص سومیشور ریلوے اسٹیشن پر صبح چار بجے جب اپنی رکشہ کھڑی کرنے کے لیے جانے کے دوران ایک تیز رفتار لاری رکشہ سے ٹکرائی جس کی وجہ سے محمد رفیق موقعۂ واردات پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ الال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
لاپتہ خاتون کی لاش کنویں سے برآمد
کاسرگوڈ 07؍ نومبر (فکروخبرنیوز) 5 نومبر کو لاپتہ ہونے والی ایک خاتون کی لاش اس کے گھر کے پڑوس میں واقع کنویں سے برآمد ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت سری لتا(26) مقیم مکاناتھ ، ادما کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکور ہ خاتون پانچ نومبر کو لاپتہ ہونے کے بعداہل خانہ کی جانب سے تلاشی کے دوران گھر کے پڑوس میں واقع کنویں سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ فائربریگیڈ عملہ اور پولیس اہلکاروں نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو کنویں سے نکالا ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون کی شادی اسی سال جنوری میں نیلی کنجے کے مقیم بیجو نامی شخص سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بیجو روزگاری کے لیے بیرونِ ملک چلا گیا ۔ ذرائع کے مطابق 2؍ نومبر کو یہ اپنے مائیکے چلی گئی جہاں سے سسرال واپسی کے بعد مذکورہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی موت کی وجہ سے کئی سارے شکوک شبہات پیدا ہوگئے۔ بیکل پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
