بیندور17 جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) منی پال کے دو طالب علم اتوار کی صبح بیندور کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر موٹر سائیکل پر سے کنٹرول کھونے اور ایک میڈین سے ٹکرا جانے کے بعد ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
مرنے والوں کی شناخت آندھرا پردیش کے ترون کمار ریڈی (19) اور آدتیہ ریڈی (18) کے طور پر کی گئی ہے۔
وہ منی پال سے مرڈیشور کی طرف آرہے تھے اور بائک پر سے کنٹرول کھو بیٹھے اور درمیان میں ایک نام کے بورڈ سے ٹکرا گئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
بیندور پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
