بھٹکل 20؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) گرمی کے موسم پینے کے پانی کی فراہمی بہترین نیکی میں شمار ہوسکتی ہے اور اس کے ذریعہ سے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں لوگوں کے دل جیتے جاسکتے ہیں۔ شہر میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور ہر جگہ اس کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ شہر کے پرانے علاقہ سے لے کر نوائط کالونی ، مدینہ کالونی ، ہیبلے گرام اور جالی پنچایت حدود میں پانی کی شدید قلت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ ان حاالات میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن سمیت شہر کے بعض ادارے اس کام کو کرنے کا بیڑا اٹھایا اور روزانہ ہزاروں لیٹر پانی ضرورتمندوں کو فراہم کیا جارہا ہے۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری جناب نصیف خلیفہ نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے نستاراور منڈلی کے علاقہ میں پانی تقسیم کررہی ہے، ینگ اسٹار کے نوجوان بھی پانی کی فراہمی میں سبقت لیتے ہوئے اس سلسلہ میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہیں مولانا عبدالباری ؒ ٹرسٹ کے ذمہ دار بھی شہر کے پرانے علاقہ میں پانی فراہم کررہے ہیں۔ مسلم اداروں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام سے نہ صرف مسلمان طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد فائدہ اٹھارہے ہیں بلکہ ہندوؤں سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اس سے فائدہ اٹھاکر مذکورہ اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کررہے ہیں۔
Share this post
