شرپسندوں کا بس پر پتھراؤ،دو بسوں کو پہنچا نقصان

منگلورو 04/ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) سڑک کنارے کھڑی کئی گئی دو بسوں پر شرپسندوں کی جانب سے پتھراؤ کرکے انہیں نقصان پہنچانے کا واقعہ آج صبح سویرے پیش آیا ہے۔دونوں بیس ایس کوڑی میں پٹرول بنک کے قریب کھڑی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک کار پر سوار چند شرپسند بس کے قریب آکر رک گئے اور پتھراؤ کرنے کے بعد وہاں سے فرار بھی ہوگئے۔ بس کے سامنے کے شیشوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق کہا جارہا ہے کہ یہ واردات کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوا کمار کی گرفتاری پر پیش آ ئی ہے لیکن ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔  یہ پوری واردات ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئیں ہیں، قریبی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے جال بچھادیا ہے۔

Share this post

Loading...