بنگلورو 16 نومبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی جانب سے دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے کنزیومر کورٹ نے کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کو ہدایت دی ہے کہ سفر کے دوران ہوئی پریشانیوں کی وجہ سے ایک ہزار روپئے کا معاوضہ اور کرایہ لوٹا دے۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ جس مقام سے دوسری بس کے ذریعہ اس نے بنگلورو کا سفر کیا ہے اس کا کرایہ بھی اسے دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق 67 سالہ سنگمیشورن کو 13 اکتوبر 2019 کو تامل ناڈو کے ترووناملائی سے بنگلورو جانے والی KSRTC ایراوت کلب کلاس بس میں سوار ہونا تھا۔ حالانکہ وہ مقررہ بس اسٹاپ پر وقت پر پہنچ گئے تھے لیکن انہیں ایک ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں سفر اور کنڈکٹر کا رابطہ نمبر کی تفصیلات درج تھیں۔ اس نمبر پر کال کرنے پر سنگامیشورن کو بتایا گیا کہ بس پہلے ہی ترووناملائی سے نکل چکی ہے۔ مزید بس کنڈکٹر نے اس پر دیر سے آنے کا الزام لگایا۔ اس بزرگ کو تمل ناڈو کے ہوسور کے لیے ایک بس اور بنگلورو پہنچنے کے لیے ایک اور بس لینا پڑی۔ سنگامیشورن نے کے ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر اور جنرل منیجر کے خلاف بنگلورو سیکنڈ اربن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن میں شکایت درج کرائی۔KSRTC نے بتایا کہ شکایت کنندہ قانون کے مطابق معاوضہ وصول کرنے کا ذمہ دار نہیں ہے۔ اس نے بتایا کہ شکایت کنندہ کو بس اسٹاپ کی تبدیلی کے بارے میں ایک ایس ایم ایس بھیجا گیا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ بدلی ہوئی جگہ سے 23 مسافر بس میں سوار ہوئے۔چونکہ KSRTC اپنے دلائل کی تصدیق کے لیے کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا تو دالت نے KSRTC کو حکم دیا کہ وہ مسافر کو ہونے والی تکلیف کے لیے 1,000 روپے معاوضہ ادا کرے۔ اس نے اسے ٹکٹ کے کرایہ کے طور پر 497 روپے اور 200 روپے کی اضافی رقم واپس کرنے کو بھی کہا جو اس نے بنگلورو پہنچنے کے لیے دوسری بسوں میں کرایہ کے طور پر ادا کی تھی۔
Share this post
