بس میں سوار خاتون مسافر اور کنڈکٹر کے درمیان پیسوں کو لے کر لفظی جھڑپ (مزید ساحلی خبریں )

دونوں کے درمیان معاملہ جب بڑھ گیا ،اور حد پار کر گیا تو معاملہ کو لے کر کڈبا پولیس تھانہ پہنچ گئے ،اس کے بعد پھردوبارہ اپنا سفر انھوں نے جاری رکھا ، لیکن یہ بات مکمل طور پر واضح نہیں ہوئی ہے کہ کڈبا پولیس اسٹیشن میں معاملہ کا سلجھاو کس طریقہ سے ہوا ؟؟؟اور کس بات پر معاملہ کو رفع دفع کیا گیاتھا؟!! بہر حال دونوں بس پر سوارتھے کہ اچانک پھر وہ خاتون کنڈکٹر سے لڑنے لگی،بار بار کے اس لڑائی جھگڑے سے پریشان ہو کر کنڈاکٹر دیوداس چلتی بس سے چھلانگ لگا کر کمارادھرا ندی میں کود پڑا،بس ڈرائیور نے سبرامانیا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے ۔اس معاملہ میں مزید جانکاری کا انتظار ہے۔


بس بجلی کھمبے سے ٹکرا تے ہوئے کھیت میں جا گری ۔۔۔دو زخمی

منگلور۔/25ستمبر۔(فکروخبرنیوز)ایک بے قابو سرکاری بس بجلی کھمبے سے ٹکراتے ہوئے دھان کی فصل میں اُلٹنے کی بنا پر دو لوگوں کے زخمی ہو نے کی خبرمنظرعام پر آئی ہے ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ 25؍ستمبر اتوار کے روز صبح سویرے پیش آیا ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ بس پہلے تو بجلی کھمبہ سے جا ٹکرائی ،پھر روڈ کے اس پار دھان کی فصل میں جا گری،جب کہ بس میں 6 مسافر سوار تھے،جن میں سے دو زخمی بتائے جارہے ہیں ،لو گو ں کا کہنا ہے کہ اتوار ہونے کی وجہ سے بس کے اندر بچے مو جود نہیں تھے،جب کہ دیگر دنوں میں وہ بس بچوں سے بھری رہتی ہے ۔


ایمبولیس پر ہوئی بچی کی پیدائش

بنٹوال۔25؍ستمبر۔(فکرو خبر نیوز)بنٹوال کے فرنگی پیٹ نامی علاقہ کے اندر ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے ،واقعہ یہ ہے کہ ایک حاملہ عورت کی ایمبولینس کے اندر نارمل طریقہ سے ڈیلیوری ہو گئی،فکرو خبر کے مطا بق شہیلہ مردھالہ نامی عورت کوجب زچکی کا دردشدت اختیار کر گیا تو اس کو108 ایمبو لینس پر سوار کر کے ایمرجنسی طور پر پتور سے منگلور لے جایا جا رہا تھا کہ جب مانی نامی جگہ پر پہنچے تو راستہ میں لاری کے پلٹا کھانے کے نتیجہ میں روڈ بلاک ہو گیا تھا ،مگر ایمبو لینس ڈرائیور اتنا وقت ضائع ہو نے کے باوجود امید کا دامن تھامے سائرن بجاتے ہو ئے تیزی سے اپنی منزل کی طرف گامزن تھاکہ جب فرنگی پیٹ نامی علاقہ میں پہنچے تو درد زور پکڑ گیا، اور حاملہ خاتون پریشان ہو نے لگی ،تو اس کے ساتھ میں موجود اسٹاف نرس منجو ناتھ اس کو دلاسہ دے نے لگا کہ پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں ،پھر کیا دیکھتے ہیں کی چند لمحوں کے اندر اسٹاف منجو ناتھ کے تعاون سے بآسانی اس عورت نے ایک بچی کو جن لیا ،اس کے بعد منجو ناتھ اور ڈرائیور شیونا نے اس خاتون اور بچی کو منگلور کے گوشن اسپتال میں ایڈمٹ کر دیا ،ایک دن بعد ان کو ڈسچارج کردیا گیا۔

Share this post

Loading...