بنٹوال 15 اکتوبر2023: بس کنڈکٹرکی مبینہ طور پر خاتون سے بدزبانی کا واقعہ پیش آنے کے بعد کچھ ہی روز بعد بنٹوال میں اسی طرح کے ایک واقعہ منظر عام پر آیا جس میں بس کنڈکٹر نے مسافر سے بدزبانی کی اور اسے بس سے اترنے پر مجبور کیا لیکن مسافر نے اترنے سے منع کیا۔ معاملہ یہی پر نہیں رکا بلکہ ڈرائیور نے اس معاملہ کو نیا موڑ دیتے ہوئے بس ہی پولیس اسٹیشن کی جانب موڑدی۔
اطلاعات کے مابق تھمبے میں سریش نامی ایک شحص اسٹیٹ بنک پتور کے ایس آر ٹی سی بس میں سوار ہوا۔ ٹکٹ جاری کرنے کے دوران بس کنڈکٹر نے سریش کے بیگ میں موجود اشیاء کے بارے میں دریافت کیا جو مرغی کا گوشت نکلا۔ اس نے فوری طور پر سریش کو بس سے اترنے کے لیے کہا اور اس وقت کنڈکٹر نے مرغی کے گوشت کے ساتھ کرنے کے خلاف ایک اصول کا حوالہ دیا۔
سریش نے بس سے نہ اترنے پر بضد رہا جس کے بعد کنڈکٹر نے مبینہ طور پر مسافر سے گرما گرم بحث کی اور بدزبانی کا بھی سہارا لیا جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی۔
عین اسی وقت ڈرائیور نے مسافروں سے بھری گاڑی کو قریبی پولیس اسٹیشن کی طرف موڑدیا اور مسافر کو بس سے اترنے پر مجبور کیا جس پر پولیس سب انسپکٹر رام کرشنا نے مداخلت کی۔
Share this post
