ہبلی، 13 نومبر2022(فکروخبرنیوز) پونے سے منگلورو جانے والی ایک نجی بس کا پچھلا ٹائر ہفتہ 12 نومبر کی دیر رات یہاں سیوا روڈ پر پھٹ گیا۔ ڈرائیور کی ہوشمندی کی وجہ سے بس میں سوار 30 سے زائد بال بال بچ گئے۔
پرائیویٹ بس پونے سے منگلورو کے لیے نکلی اور دیر رات کاروار ٹول گیٹ پر پہنچی۔ صبح تقریباً 1 بجے کاروار ٹول گیٹ کے قریب بس کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا۔ جس سے بجلی کا شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر بس میں موجود تمام مسافروں کو جگایا اور انہیں بحفاظت باہر نکالا۔
Share this post
