کے ایس آر ٹی سی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کے سوشیل میڈیا پر چرچے :  وضاحت جاری

 بنگلورو، 21 مئی 2020 (فکرو نیوز/ ذرائع) سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے الزامات کے برخلاف  کے ایس آر ٹی سی حکام نے واضح کیا ہے کہ بس کے ٹکٹ کے کرایے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے دوران ریاست میں کے ایس آر ٹی سی بس سروسز دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ بس سروسز کے دوبارہ آغاز کے بعد ٹکٹوں کے کرایے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔منگلورو سے پتور کے درمیان سفر کے لئے 61 روپے لاگت والی بس کے ٹکٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے کرایہ 42 روپے کے لگ بھگ تھا۔کے ایس آر ٹی سی عہدیداروں نے اپنے جواز میں کہا ہے کہ جبکہ ٹکٹوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے، اس وقت مسافروں سے ایکسپریس بسوں کے نرخوں کے مطابق فیس وصول کی جارہی ہے۔ کے ایس آر ٹی سی بی سی روڈ ڈپو کی منیجر سریش بھٹ نے بتایا کہ مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ساتھ سفر کے دوران کم اسٹاپس کی وجہ سے ایکسپریس بس کے نرخ وصول کیے جارہے ہیں۔

Share this post

Loading...