چکوڑی 12/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) لاری اور بس کے درمیان پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں چھ افراد کے ہلاک اور بیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایس آر ایس کمپنی کی ممبئی سے بیلگام جانے والی بس لاری سے تیز رفتاری کے ساتھ جاٹکرائی۔ حادثہ کی وجہ سے بس کا سامنے والا حصہ بری طرح لاری میں گھس گیا۔جس کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے اور بقیہ بیس زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں سے تین افردا کا تعقل بیلگاوی سے ہے جن کی شناخت عباس، وشوناتھ اور روندرا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ تین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ذرائع کے مطابق بڑی مشقتوں کو زخمیوں کو بس سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ستارا پولیس معاملہ کی تحقیقات کرری ہے۔
Share this post
