بس اور بائیک کی ٹکر میں اسکول ٹیچر ہلاک (مزید ساحلی خبریں)

بتایاجارہاہے کہ ٹیچر زمین پر گرنے کے بعد پندرہ منٹ تک زمین پر تڑپتی رہی مگر کسی نے اس کو سہارا نہیں دیا، نیوز کرناٹکا نے رپورٹ میں اس بات کو درج کرتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایک زخمی عورت کو تڑپتے چھوڑنے والے یہ لوگ کیسے ہیں ، اگر وقت پر اس کو سہارا دیاجاتا اور اسپتال پہنچایا جاتا تو شاید علاج اثر کرتا۔ ٹیچر کی تین لڑکیاں ہیں اور شوہر بیرون ملک میں برسرِ روزگار ہے۔ پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


بنگلور میں خاتون سکیوریٹی گارڈ کے ساتھ چھیڑ خوانی

بنگلور 15ستمبر (فکروخبرنیوز ) یہاں شہرکے پراپنا اگراہارا میں ایک نجی کمپنی کی خاتون سکیوریٹی گارڈ کے ساتھ چھیڑ خوانی کے الزام میں پولس نے دو افراد کو گرفتارکرلیا ہے ۔ ملزمین کی شناخت سنتوش 21، اور آنند24کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو دونوں پیشے سے رکشہ ڈرائیور ہیں، اطلاعات کے مطابق یہ چھیڑخانی کی واردات واسو لے آؤٹ میں پیش آئی ہے۔ عورت نے اپنی شکایت میں کہاہے کہ سنتوش نے شراب کے نشہ میں دھت اس کے گھر میں زبردستی گھس کر اس کے ساتھ زنا بالجبر کیا، پھر اس کے بعد اس کے اپنے دوست آنند کو بھی بلالیااور آنند نے بھی ریپ کیا، سنتوش شراب کے نشہ میں ہونے کی وجہ سے وہ گھر میں ہی پڑا سوگیا ،۔ اس بیچ خاتون نے اپنے دوستوں کو بلاکر پولس کو بلوا لیا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد آنندکو بھی گرفتارکیا۔معاملہ درج کرکے پولس تحقیقات کررہی ہے ۔ 


رکشہ ڈرائیورپر جان لیوا حملہ کرنے والا گرفتار

منگلور 15ستمبر (فکروخبرنیوز ) شہر کے سنٹرل مارکیٹ روڈ میں ایک رکشہ ڈرائیور پر حملہ کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم کی شناخت پنیت سالیان (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق دو دن قبل مارکیٹ کے روپاوانی تھیٹر کے قریب ٹرافک اصول کی خلاف ورزی پر رکشہ ڈرائیور گوپال کرشنا نے اعتراض جتاتے ہوئے اس سے باز رہنے کی اپیل کی تھی مگر اس سے ناراض ملزم اس پر حملہ کرکے فرار ہوگیا تھاجس رکشہ ڈرائیور سخت زخمی ہوگیا، کیس درج کرنے کے بعد پولس نے تحقیق کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں کردیا ہے۔ 

Share this post

Loading...