بنگلورو 02/ مارچ 2020(فکروخبرنیوز) بس اور بائک کے درمیان پیش آئے تصادم میں دو افراد کے موقعہئ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات چن پٹن کے ٹرافک پولیس حدود میں آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت شہر کے نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والا کوڑور کے مقیم سچن (24) اور اس کے دوست پرتاب (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح اپنے بلیٹ بائک میں پٹرول بھروانے کے بعد اپنے گاؤں منگل وار پیٹے جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آرہی بس نے ان کی بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہوگئے اور دونوں نے موقعہئ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا ہے۔
حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقعہئ واردات سے فرار ہوگیا۔ خبر موصول ہونے کے بعد چن پٹن کے ٹرافک پولیس نے موقعہئ واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
