بس اڈے پر ایک خاتون کی پرس کو لوٹتے ہو ئے تین خاتون چورگرفتار۔۔۔دو فرار(مزید ساحلی خبریں )

جب اس نے دیکھا کہ اس کی پرس کو اس سے لو ٹا جارہا ہے تو اس نے چلا کر لو گوں سے مدد طلب کی ،اس کی چیخ کو سن کر لوگ فورا اس جانب متوجہ ہو ئے ،اور ان دو عورتوں کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کردیا ،پھر کچھ ہی لمحے بعد ایک تیسری چور خاتون بھی گرفتار ہوئی ،جب کہ اس معاملہ میں شریک دو عورت وہاں سے فرار ہو گئے ،بتا یا جاتا ہے کہ چور خاتون کا یہ پورا گروپ اس علاقہ میں کافی دیر سے چکر کاٹ رہا رتھا اور اسی انتظار میں تھا کہ کوئی شکار ہاتھ لگ جائے ،کادری پولیس نے اس سلسلہ میں شکایت درج کر لی ہے ۔


استاد کی منتقلی کولے کر طلباء اور سرپرستان ناراض ، کیا احتجاج

پتور۔26؍ نومبر۔2016۔(فکرو خبر نیوز)یہاں کے کیور نامی گاو ں میں ٹیگو گورنمنٹ ہائیر پرائمری اسکول کے طلباء اوران کے سرپرستان کی جانب سے  ایک استاد کے منتقلی سے ناراض لگاتار تین گھنٹے تک احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اُستاد کے ٹرانسفر آرڈر کو واپس لیا جائے ۔ اسکول کے سامنے دھر نادینے اور احتجاج کر نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ اسکول کے ایک ٹیچر کی منتقلی پر ٹیگو گورنمنٹ اسکول کے طلباء اور ان کے والدین نے اسکول کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ ابھی حال میں منتقل ہو نے والے کرن راج نامی ٹیچر کی منتقلی کو بحال کر تے ہو ئے دوبارہ اسی اسکول میں ان کی تقرری عمل میں لائی جائی ،اور ان کے بدلے میں پرساد نامی ٹیچر کی منتقلی کر دی جائے ،اور اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسکول کے اندر طلباء کی کثرت کے پیش نظرمزید ایک نئے استاد کی تقررکیا جائے،طلباء نے بھی دو ٹوک انداز میں بات کر تے ہو ئے کہا کہ کرن راج جن کو ابھی حال میں منتقل کیا گیا ہے وہ اس اسکول میں عر صہ دراز سے خدمت انجام دے رہے ہیں،اور ایک قابل اور بہترین استاد ہیں،ہم طلباء بھی ان سے مطمئن ہیں ،جب کہ اس کے مقابلے میں پرساد بھی اس اسکول میں رہتے ہو ئے ایک لمبا عر صۃ بیت چکا ہے ،مگر وہ پڑھانے کے میدان میں طلباء کو مطمئن کر نے میں ناکام ثابت ہو چکے ہیں ،اس بنا پر ہمارا مطالبہ ہے کہ کرن راج کی منتقلی کو منسوخ کر دیا جائے ،اس مو قع پر اسکول SDMCصدر چندر شیکھر نے اس سلسلہ میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اس سلسلہ میں عر ضیاں داخل کر تے تھک ہار چکے ہیں ،کئی مر تبہ ہم نے حکومت کے ذمہ داران کی توجہ اس جانب مبذول کر تے ہو ئے ان سے مطالبہ کیا کہ استاد کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ،لیکن کوئی مثبت جواب ابھی تک نہیں ملا،مزید گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی سے طلباء کے مستقبل پر بڑا اثر پڑتا ہے ،اور اس سے طلباء ترقی کے بجائے تنزلی کاشکار ہو سکتے ہیں ،سمپیا پولیس اسٹیشن کے SIعبدالقادر اور ان کی ٹیم نے اسکول پہنچ کرمعائنہ کیا اور اسکولC SDM کو متنبہ کر تے ہو ئے کہاکہ آپ نے پولیس کی اجازت کے بغیر یہ اقدام کیوں کیا ؟کم از کم آپ پولیس کو اطلاع کر تے تو بھی کافی تھا ،اس کے بعد پھر انھوں نے اسکول HMاور دیگر ذمہ داران اسکول سے اس سلسلہ میں بات چیت کی ۔


چور گرفتار

مینگلور۔26؍ نومبر ۔2016۔(فکرو خبر نیوز)13 ؍ فروری دن کے دن پانڈیشوری کے ایک مکان میں ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر نے میں پولیس کامیاب ہو گئی ہے ،اور اس سے ایک بائیک ،ایک منگل سوتر،سونے کی تین انگھو ٹیاں اور سونے کی ایک طشتری بر آمد ہو ئی ہے ،جس کی مالیت تقریبا 3.15لاکھ روپئے بتا ئی جارہی ہے ،گرفتار شدہ شخص کی شنا خت گدگ کے رہنے والے شندرا شیکھر کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جو اس وقت کادریکے اندر کرا یہ کے ایک مکان میں سکو نت اختیار کئے ہو ئے ہے ،مگر ملازمت بنگلور میں انجام دے رہا ہے ،واضح رہے کہ ہمپن کٹہ میں چندرا شیکھر کو درفتار کیا گیا تھا ۔

Share this post

Loading...