آگ میں جھلس کر پچاسی سالہ معمر خاتون چل بسی

اڈپی : 11؍مارچ2018(فکروخبرنیوز) اڈپی میں ایک معمر خاتون کی آگ میں جھلسنے سے اس وقت موت واقع ہو گئی جب وہ گھر کے باوچی خانہ میں چولہا پھونک رہی تھی ، تفصیلات کے مطابق یہ دردناک حادثہ یہاں نندی کور گاؤں میں 85سالہ خاتون کے ساتھ پیش آیا جس کا نام متو مویلی بتایاجا رہا تھا ،پولس کا کہنا ہے کہ متو مولی نامی خاتون چولہے پر چاول پکا رہی تھی کہ اسی دوران اس کی نائٹی آگ کی لپیٹ میں آگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے خاتون کے پورے بدن پر کو آگ نے اپنی جھپیٹ میں لے لیا اور اس کی موت واقع ہوگئی ، پولس تھانہ میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے ،

Share this post

Loading...