کانگریس کو سپریم کورٹ سے جھٹکا،پپروٹیم اسپیکر کے عہدے پر فائز رہیں گےبوپیا

بنگلور:19؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے کانگریس کی اس عرضی کو آج خارج کردیا ہے جس میں کے جی بوپیا کو پروٹیم اسپیکر نہ بنائے جانے کی اپیل کی گئی تھی۔ اب بوپیا ہی پروٹیم اسپیکر ہوں گے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت میں کانگریس کا دفاع کرنے والے وکیل ابھیشیک منوسنگھوی نے میڈیا سے رو برو ہوتے ہوئے کہا کہ 'فلور ٹیسٹ کے دوران سب سے اہم ترین معاملہ شفافیت کا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجھےامید ہے کہ کانگریس- جے ڈی ایس کی فتح ہوگی'۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے دو روز بعد آج سپریم کورٹ کے حکم کے پر بی ایس یدیورپا کو ریاستی اسمبلی میں شام 4 بجے واضح اکثریت ثابت کرنی ہے۔وہیں گذشتہ روز کرناٹک کے گورنر نے پروٹیم اسپیکر کے طور پر بی جے پی کے رکن اسمبلی کے جی بوپیا کی تقرری کی تھی جس پر اعتراض کرتے ہوئے کانگریس نے کل شام سپریم کورٹ میں ایک اور عرضی داخل کی تھی جس پر اس وقت عدالت میں سماعت جاری ہے۔عدالت عظمی نے کانگریس کے سینیئر وکیل کپل سبل اور منو سنگھوی کی دلیلوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ  دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں مزید اضافہ کیا ہے کہ فلور ٹیسٹ (واضح اکثریت ثابت) کے وقت لائیو ویڈیو گرافی بھی کی جائے تاکہ اس عمل کی شفافیت برقرار رہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملک کے آئین گورنر کو یہ اختیارات نہیں دیتے کہ وہ اپنے اعتبار سے کسی بھی رکن کو پروٹیم اسپیکر کے طور پر منتخب کر لے۔ جبکہ کے جی بوپیا کی تقرری آئینیی اعتبار سے ہوئی اس لیے اُن کو برخواست نہیں کیا جائے گا وہ اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔

 

Share this post

Loading...