اس سلسلہ میں عوام سے مزید رائے مشورے لینے اور عوام سے براہِ راست اس سلسلہ جانکاری حاصل کرنے کے لئے کل بھٹکل رکنِ اسمبلی منکال وائیدیا دس بجے شمس الدین سرکل پہنچے والے ہیں۔ عوام ، طلباء اور لیڈران سے اس موقع پر شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
کنداپور: ایمبولینس اور کار کی ٹکر : ایک ہلاک اور چار زخمی
کنداپور :18ستمبر (فکروخبرنیوز ) یہاں آج صبح کے اوقات میں ایمبولینس اور کار کے مابین پیش آئے بھیانک تصاد م میں ایک مسافر کے ہلاک ہونے اور بقیہ چار مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر فکروخبر موصول ہوئی ہے، فکروخبر کے مطابق مہلوک کی شناخت جگدامبکا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، بتایاجارہاہے کہ کار سوار لوگ کولور سے مرڈیشور کی جانب لوٹ رہے تھے ، جب کہ ایمبولنس ایک مریض کو چھوڑ کر واپس بھٹکل لوٹ رہی تھی ، اس حادثہ میں کار پر سوار تمام چھ افراد زخمی ہوگئے تھے میں جس میں جگدامبکا موقع واردات پر ہی دم توڑگیا، بقیہ مریضوں کو منی پال اسپتال لے جایا گیا ہے، کنداپور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
کاسرگوڈ : سمندر میں تیرنے کی غرض سے اُترانوجوان ڈوب کر ہلاک
کاسرگوڈ 18ستمبر (فکروخبرنیوز ) نیلی کنجے لائٹ ہاؤس کے پاس سمندر میں تیرنے کی غرض سے اُترے تین نوجوانوں میں سے ایک کے ڈوب کر ہلاک ہونے اور بقیہ دو نوجوانوں کو بچالئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ مہلوک لاپتہ نوجوان کی شناخت نمیش (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولس لاپتہ نوجوان کی لاش کی تلاش کے لئے جدوجہد کررہی ہے ،ا ور راحت رسانی کا عملہ موقع واردا ت پر پہنچ چکا ہے ۔
Share this post
