توسیعی کام میں بندر روڈ پر واقع ہوٹل رویل اوک کے ذریعہ ہونے والی پریشانیوں کے خدشات کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلی ڈپٹی کمشنر نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ جس اراضی پر مذکورہ ہوٹل واقع ہے وہ سرکار کی نہیں ہے اور ان کی اپنی زمین ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس اراضی کو این اے کرنے کے بعد اس میں عمارت بھی تعمیر کرائی گئی لہذا یہ توسیعی کام صرف سرکاری اراضی پر کیا جائے گا ، عوام کی نجی اراضی سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر وجئی شری موگیر بلدیہ صدر صادق مٹا، تحصیلدار پروین بھاٹکر ، مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
مطالبات پورے نہ کیے جانے پر لاری مالکان نے سرویس بند کرنے کا اعلان
ضلع جنوبی کنیرا اور اڈپی میں غیر متعینہ مدت کے لیے لاری سرویس معطل
منگلور 19؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) کرایہ بڑھانے کی مانگ کو پورا نہ کیے جانے سے برہم لاری مالکان کی جانب سے جنوبی کنیرا اور ضلع اڈپی میں آج سے غیر متعینہ مدت کے لیے لاری کی سرویس معطل رہنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہاں کچھ دنوں سے ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے لاری مالکان نے منگلور ٹرانسپورٹ کونٹراکٹر اینڈ ایجنٹس اسوسی ایشن سے لاری کے کرایہ میں اضافہ کیے جانے کی مانگ کی تھی لیکن اس مانگ کو ابھی تک پورا نہ کیے جانے کی وجہ سے یہ ہڑتال شروع کی گئی ہے اوربروز پیر(آج) سے لاری سرویس معطل کی گئی ہے۔ لاری کی غیر متعینہ ہڑتال کی وجہ سے اشیاء کی قیمتیں آسمان سے چھوسکتی ہیں اور خصوصاً تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
Share this post
