کاروار05؍دسمبر2023(فکروخبرنیوز) کاروار کے قریب بحیرۂ عرب میں لاپتہ ہونے والی گوا کی ماہی گیر کشتی کا 30 ناٹیکل دور پتہ چل گیا ہے اور کشتی پر سوار ماہی گیروں کو بحفاظت پر ساحل پر لایا جارہا ہے۔
پہلے خبر دی گئی تھی کہ کشتی پر چالیس افراد سوار تھے لیکن اب خبر ملی ہے کہ اس پر ستائیس افراد سوار تھے جو سبھی محفوظ ہیں۔
خبروں کے مطابق کشتی کے انجن میں خرابی کی وجہ سے کشتی سمندر میں پھنس گئی تھی اور نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے بھی رابطہ کرنے میں انہیں دشواری لاحق ہوگئی تھی۔
Share this post
