بنگلورو 26/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز/ ذرائع) یدی یورپا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف تو لے لیا لیکن ان کی راہ اتنی آسان بھی نہیں ہے کیوں کہ انہیں ابھی فلور ٹیسٹ سے گزر کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ کرناٹک کے گورنر وجو بھائی والا نے بی ایس یدی یورپا کو ایک ہفتے کے اندر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے کہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 17 مئی 2018 کو بھی یدی یورپا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا لیکن اسمبلی میں اکثریت نہ ثابت کر پانے کے سبب انہیں محض دو دنوں میں ہی یعنی 19 مئی کو اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑ گیا تھا۔ اب انہوں نے 434 دن بعد پھر سے حلف تو لے لیا ہے لیکن وہ اکثریت ثابت کر پائیں گے یا نہیں یہ وقت ہی بتا پائے گا۔
Share this post
