بی ایس پی لیڈر حاجی یعقوب بولے، پیرس کے دہشت گردوں کو 51 کروڑ دوں گا(مزید اہم ترین خبریں )

کون ہیں حاجی یعقوب قریشی؟
حاجی یعقوب میرٹھ میں ایک سلٹر ہاؤس چلاتے ہیں. وہ اتر پردیش کی حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں.
بی ایس پی سے پہلے وہ سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی میں بھی رہ چکے ہیں. حاجی کے بیان پر میرٹھ کے ایس ایس پی اونکار سنگھ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معاملہ ان کی معلومات میں نہیں آیا ہے، لیکن اگر واقعی ایسا کوئی بیان دیا گیا ہے اور اس کے ثبوت ہمیں ملتے ہی اس صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی.


’’چارلی ہبدو‘‘ کے دفتر پر ہوئے حملے کی مذمت

نئی دہلی،8جنوری(فکروخبر/ذرائع )آل انڈیا ملی کونسل نے فرانس کے دارالسلطنت پیرس کے ’’چارلی ہبدو‘‘ نامی میگزین کے دفتر پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ کونسل سے جاری بیان میں جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے بھی وہاں پر اپنی سفاکیت اور درندگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ مذموم ہے اور اسلام کے نزدیک بھی یہ طریق کار قطعی روا نہیں۔ خبروں میں جو کچھ باتیں آئی ہیں اُن سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ جس میگزین کے دفتر پر حملے ہوئے وہ طویل عرصے سے متنازعہ فیہ رہا تھا تاہم یہ بات حقوق انسانی کی روسے بے حد غلط ہے کہ ایساکوئی حملہ جس سے بے قصوروں کی جانیں تلف ہوں، قابل مذمت ہے اور اسلام میں ایسی سفاکانہ طرز عمل کی کوئی گنجائش بھی نہیں۔ آل انڈیا ملی کونسل حکومت فرانس اور دیگر تمام انصاف پسند عالمی برادری سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ اس وقت وہاں جو کچھ ہوا ہے اس کی مذمت کی جاہے اور وہاں کے علاقائی امن وامان کو مزید کوئی نقصان نہ پہنچے، اس کی ضرور کوشش کی جائے نیز بے قصور لوگوں کے خلاف قطعی کوئی جارحانہ طرز عمل اختیار نہ کیا جائے۔


رات کا درجہ حرار ت دو ڈگری گرگیا،سردیوں کے باعث معمول کی زندگی مفلوج

سرینگر۔08جنوری(فکروخبر/ذرائع) وادی میں رات کا درجہ حرار ت بیک وقت دو ڈگری تک گرگیا ہے جس کے نتیجے میں رات کے ساتھ ساتھ دن میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ جہاں غیرمعمولی سردیوں کے باعث معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز تک موسمی صورتحال جوں کی توں برقرار رہنے کی پیش گوئی کی۔ذرائع کے مطابق موسم چلے کلان میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری رہنے کے نتیجے میں جمعرات کی صبح شہر کے متعدد علاقوں میں گھروں میں پانی سپلائی کرنے والے نل جم گئے۔کئی مقامات پر رْکے ہوئے پانی کے اوپر یخ کی پرت جمی ہوئی نظر آئی جوکئی گھنٹوں تک بھی نہیں پگھل سکی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات معمول کے درجہ حرارت بیک وقت دو ڈگری تک گرگیا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ کل رات رواں موسم کی سرد ترین رات تھی جس کے دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ شب کے دوران مشہور صحت افزاء مقامات پہلگام ، گلمرگ اور امرناتھ گپھا کے علاقے میں سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق کل شب پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں بالائی علاقوں میں واقع کئی ندی نالے منجمد ہوگئے۔شمالی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4ڈگری سیلشیس رہا اور سردی کی شدید لہر جاری رہی۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لداخ خطے کے کرگل میں منفی16.0ڈگری سیلشیس کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث خطے میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ ادھر کپوارہ میں منفی4.6 اور ککرناگ میں منفی2.6 درجہ حرارت ریکارڈ گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطے کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بانہال ، بھدرواہ ، کٹرہ میں ،بٹوت اور جموں میں سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ترجمان کے مطابق وادی میں کچھ دنوں تک بارشوں یا برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم مجموعی طور خشک رہے گا جبکہ سردیوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ 


پی ڈی پی کو بھا جپا کے ساتھ حکومت سازی کا مشورہ۔ایم ایم انصا ری 

کہابی جے پی نے فرقہ پرستی کا نظر یہ بدل دیا۔ ترقی اور خوشحالی پر دھیان

سرینگر۔08جنوری(فکروخبر/ذرائع) سابق چیف انفارمیشن کمشنر انڈ یا اور مذاکراتکارایم ایم انصا ری نے ریاست کے موجود سیاسی صورتحال پر تبصر ہ کرتے ہو ئے پی ڈی پی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکو مت سازی کیلئے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملائیں۔ذرائع کے ساتھ بات کر تے ہو ئے سابق مذاکر تکار ایم ایم انصاری نے کہا کہ پی ڈی پی اس وقت کا الجھن میں پھنسی ہے تاہم اس دلدل سے باہر نکلنے کے لئے پی ڈی پی کو بھا جپا کے ساتھ اتحا دکر نا ہے تاہم ان کاکہنا تھا کہ پی ڈی پی کوایسا کوئی بھی قدم اٹھا لینا چاہیے جسے ریاستی عوام مایو س ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھا جپا کے ساتھ اتحاد کرنے کے سلسلے میں پی ڈی پی پر علیحید گی پسندوں ا ور بی جے پی کے خلاف سخت روایہ رکھنے والوں کا دباؤ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی بھا جپا کے ساتھ اتحاد کر نے کی ہی صورت میں افسپا، فوجی انخلا، اور دیگر معاملات کے بارے میں کامیاب ہو سکتی ہے کیونکہ اس وقت مرکز میں بھی بھا جپا کی حکومت ہے۔ ایم ایم انصاری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو بی جے پی چھوت نہیں سمجھ لینی چاہیے کیونکہ اس پارٹی کو ملک بھر کے مسلمانوں نے اپنا تعاون دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے فرقہ پرستی کا نظر یہ بدل دیا ہے اور اب وہ ترقی اور خوشحالی پر دھیان دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بھا جپا کو چا ہیے کہ دونوں کم سے کم مشترکہ پروگرام پر اتفاق کرے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی افسپا کے معاملے پر اور پاکستانی زیرانتظام کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنا نے میں سنجیدہ نظر آ رہی ہے اور اگر پی ڈی پی بھا جپا کے ساتھ حکومت بنا لیتی ہے تو وہ کئی مسائل کا حل نکل آ سکتا ہے۔ گرینڈ الائنس کی تجویز کو مسترد کر تے ہو ئیایم ایم انصاری کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے ساتھ حکومت بنا نے کے بعد بھی ریاستی سرکار کو بی جے پی کے سامنے ہاتھ پھیلنا پڑ ے گا۔ انہوں نے ان خدشات کو مسترد کیا کہ بی جے پی کے ساتھحکومت بنا نے سے پی ڈی پی کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست میں تعمیر وترقی کے دور کا آ غاز ہو گا اور لوگوں کو راحت ملے تو پی ڈی پی ہمیشہ ریاست میں واحدا کثریت جماعت کے بطور ابھریگی۔


تختہ دار پر جانے سے30سیکنڈ پہلے پھانسی ٹل گئی 

لاہور۔08جنوری(فکروخبر/ذرائع ) جسے خدا بچائے اسے کون ما رے کی صداقت لاہور پاکستان کی کوٹ لکھپت جیل میں بدھ کو اس وقت دیکھنے کو ملی جب وہاں ایک قیدی کی پھانسی 30سیکنڈ قبل ملتوی ہو ئی ۔ مجرم کو اکرم الحق کو آج کوٹ لکھپت جیل میں6 بجکر 35 منٹ پر پھانسی دی جانی تھی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطا بق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی اکرام الحق عرف لاہوری کو نئی زندگی تختہ دار پر لے جانے سے صرف تیس سیکنڈ پہلے ملی۔ مجرم کو مدعی مقدمہ نے معاف کردیا۔ مجرم اکرام الحق نے 2001 میں نیئر عباس کو قتل کیا تھا مذ کورہ 2004 میں موت کی سزاء دی گئی تھی، صدر پاکستان نے بھی ان کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی اکرام الحق کا مقتول نیئر عباس کے اہخانہ سے صلح نامہ طے پاگیا جس کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد ملتوی کیا گیا۔بیان حلفی جمع کرائے جانے پر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے پھانسی پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے دیا۔ پھانسی رکنے پر اکرام الحق عرف لاہور کے ورثہ نے جیل کے باہر مٹھائی بانٹی۔ اور مدعی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اکرام الحق عرف لاہوری کا کیس ایک مرتبہ پھرٹرائل کورٹ بھجوا دیا گیا ہے۔ عدالت فیصلہ کرے گی کہ مجرم کو رہا کرنا ہے یا اس کی سزا تبدیل کرنی ہے۔اکرم الحق کو آج کوٹ لکھپت جیل میں6 بجکر 35 منٹ پر پھانسی دی جانی تھی۔اس موقع پر جیل کے اندر اور اطراف سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے تھے۔بدھ کو اکرام الحق کے اہل خانہ نے اس سے جیل میں آخری ملاقات بھی کر لی تھی۔

Share this post

Loading...