کمٹہ : بی ایس این ایل ملازمین کو گذشتہ آٹھ ماہ سے نہیں مل رہی ہے تنخواہ

کمٹہ 15/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  بی ایس این ایل کے ملازمین کو تقریباً آٹھ سے تنخواہ نہ ملنے سے پریشان ملازمین نے کمٹہ ڈویژن کے جنرل مینیجر سے اس کی شکایت کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کاروار پہنچ کر بی ایس این ایل کے ذمہ دار اور ڈپٹی کمشنر کو بھی ایک میمورنڈ سونپا تھا جس میں انہیں تنخواہ نہ ملنے کا ذکر کرتے ہوئے اس سلسلہ میں اقدام کرنے کی مانگ کی تھی، ان کا کہنا ہے کہ اس پر ابھی تک کچھ رد عمل دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے اب کمٹہ ڈویژن کے جنرل مینیجر سے ملاقات کرکے حالات ان کے سامنے رکھے اور کہا کہ ہم لوگ گذشتہ پندرہ سے بیس سالوں سے یہاں ملازمت کررہے ہیں لیکن ایک سال سے ہمیں تنخواہ برابر نہیں مل رہی ہے۔ ہم نے 3مئی سے مکمل طور پر کام بندکرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن اس امید میں ہم لوگ کام جار رکھے ہوئے ہیں کہ آج نہیں تو کل ہمیں اپنی تنخواہ مل جائے گی۔ جنرل مینیجر نے انہیں اس ماہ کی آخر تک کچھ نہ کچھ تنخواہ دلانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنا کام جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

Share this post

Loading...