متنازعہ آڈیو کلپ معاملہ میں بی ایس ایڈی یوروپا اور اس کے ساتھیوں کو ملی پیشگی ضمانت

 

بنگلورو 16؍فروری 2019(فکروخبر نیوز) بی ایس ایڈی یوروپا ، پریتام گوڑا ، شیونا رکن اسمبلی شرن گوڑا کی جانب سے ایک متنازعہ آڈیو کلپ پر درج معاملہ میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سٹی سیول اسپیشل کورٹ نے ایک لاکھ کا بونڈ جمع کرنے کی شرط پر ضمانت د ے دی ہے ۔ 
یاد رہے کہ شرن گوڑا نے بی جے پی لیڈران کے خلاف وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کی جانب سے جاری کی گئی ایک آڈیو ٹیپ کے الزام میں معاملہ درج کرلیا تھا۔ اس آڈیو ٹیپ کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یوروپا اور شرن گوڑا کے درمیان بات چیت ہوئی ہے جس میں ریاستی صدر جے ڈی ایس ایم ایل سے لین دین کی باتیں کیے جانے کا بھی الزام ہے۔ 
وزیر اعلیٰ نے اس معاملہ میں ایس آئی ٹی جانچ کے احکامات جاری کرتے ہوئے پندرہ دنوں کے اندر اس کی رپورٹ پیش کرنے کے بھی احکامات دئیے تھے جس پر ایڈی یوروپا نے کہا کہ معاملہ کی جانچ ہاؤس کمیٹی کے ذریعہ کرائی جائے کیونکہ ہمیں ایس آئی ٹی کی جانچ پر اس وجہ سے بھروسہ نہیں ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے انڈر میں کام کرتی ہے ۔

Share this post

Loading...