بی ایس ایڈی یوروپا کے وزیر اعلیٰ بننے پر اب تک نہیں ملا ہے گرین سگنل

بنگلورو 24/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کرناٹک کے چیف اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا کے وزیر اعلیٰ بننے کے معاملہ پر اب تک گرین سگنل نہیں ملا ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک مبصر کو کرناٹک بھیج کر یہاں کے حالات کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد ہی وہ کوئی فیصلہ لیں گے۔ فلور ٹیسٹ میں مخلوط حکومت کی ناکامی کے بعد ایڈی یوروپا نے آر ایس ایس دفتر کا دورہ کرکے وہاں کے لیڈران کا شکریہ ادا کیا ہے، انہو ں نے کہا کہ میں یہاں سنگھ پریورا کے سینئر لیڈران کی دعائیں لینے کے لیے آیا ہوں اور میں دہلی کے فیصلہ کے انتظار میں ہوں۔ ہم اس کے بعد قانون ساز پارٹی کی میٹنگ طلب کریں گے اور راج بھون چلیں گے۔ کل رات بھی مخلوط حکومت کی ناکامی ثابت ہونے کے بعد ایڈی یوروپا نے کہا تھا کہ وہ نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ سے مشورے کے بعد گونر سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ اگر ایڈی یوروپا ریاست کے وزیر اعلیٰ بنتے ہیں تو آخری بارہ سالوں میں وہ چوتھی بار وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس کے چیف ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کرناٹک کے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہو ں نے اپنے سیاسی کیرئیر میں ایسے حالات نہیں دیکھے۔ 

Share this post

Loading...