برنداون گارڈن میں درخت گرنے سے تین افراد ہلاک ، آٹھ زخمی

میسور 02؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) میسور کے مشہور سیاحتی مقام برنداون گارڈن میں تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے ایک درخت گرنے سے تین افراد کے ہلاک ہونے اور آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت ونود (35) مقیم کنور ، کیرلا ، راجا شیکھر (35) مقیم تمل ناڈو اور ہلارا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل شام قریب ساڑھے سات بجے تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہوئی بارش کے وقت کئی درخت اکھڑ گئے ، اس دوران بوٹنگ پوائنٹ کے قریب ایک دیوہیکل درخت گرگیا جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور آٹھ افراد کے زخمی ہونے کے ساتھ درخت پر موجود کئی پرندے بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ دو افراد کی موت موقعۂ واردات پر ہی واقع ہوگئی تھی جبکہ راجا شیکھر نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانسیں لیں۔

Share this post

Loading...