غلط اطلاعات کی بنیاد پر بی پی ایل کارڈ حاصل کرنے والوں کو وارننگ

بنگلورو 28/ ستمبر 2019(فکروخبر /ذرائع) جھوٹی اطلاعات فراہم کرکے بی پی ایل کارڈ حاصل کرنے والوں کو محکمہئ خوراک اور شہری رسدات نے ہدایت دی ہے کہ وہ 30ستمبر تک یہ کارڈ واپس کردیں۔ ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف مجرمانہ مقدمے دائر کیے جائیں گے۔ بنگلور دیہی ضلع کی حدود دیون ہلی، ہوسکوٹے، نلمنگلا، ڈوڈ بالاپور میں بی پی ایل کارڈوں کا سروے کرایا گیا ہے جس میں پتہ چلا ہے کہ بہت سے افراد نے غلط اطلاعات فراہم کرکے یہ کارڈ حاصل کیا ہے۔ اگر ان لوگوں نے رضا کارانہ طورپر یہ کارڈ واپس کردئیے تو انہیں اے پی ایل کارڈ فراہم کیا جائے گا او ران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اگر جانچ کے دورا ن پتہ چلا کہ انہو ں نے غلط اطلاعات کے دے کر کارڈحاصل کیا تھا تو کارڈ جاری کرنے کی تاریخ سے موجودہ وقت تک جتنا راشن دیا گیا ہے اس کی قیمت بازار کی قیمت کے حساب سے وصول کی جائے گی۔ 
 

Share this post

Loading...