بھٹکل : بی پی ایل کارڈ رکھنے والے یہ خبر ضرور پڑھیں

بھٹکل 29 جون2021(فکروخبرنیوز)  بی پی ایل کارڈ رکھنے والوں کے لیے ایک اہم خبر یہ ہے کہ یہاں کے تحصیلدار کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے بھی خطِ غربت سے اوپر ہونے کے باوجود بی پی ایل کارڈ  بنوائے ہیں وہ فوری طور پر اپنے کارڈ تحصیلدار دفتر کے محکمۂ اغذیہ (فوڈ ڈپارٹمنٹٌ) میں فوری طور پر جمع کرائیں۔ تحصلیدار نے ایسا نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کا بھی انتباہ جاری کیا ہے۔ 
پریس ریلیز میں تحصلیدار نے منتبہ کیا ہے کہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے لیے حکومت نے ماہانہ راشن جاری کیا ہے۔ ایسے میں چند افراد نے جو اس کارڈ کے اہل نہیں ہیں انہوں نے بھی بی پی ایل کارڈ بنوائے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنا کارڈ فوری طور پر جمع کرائیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

ذیل میں دی گئی تفصیلات میں ایسے افراد بی پی ایل  کارڈ کے اہل نہیں ہیں۔ 

سفید بورڈ والی چار پہیہ گاڑیوں کے مالکان 

جن کی ذاتی ملکیت میں شہری علاقہ میں 1000 اسکوائر فٹ سے زائد احاطہ کی پکی عمارت ہو۔ یا دیہی علاقہ میں 3 ہیکٹر زمین ہو 

ایسے افراد جو سرکاری / نیم سرکاری ادروں/ کارپوریشنز/ کوآپریٹیو سوسائٹی / کارخانے/ امدادی اسکولوں اور یا کالجوں میں ملازم ہوں یا  پھر وظیفہ یاب ہوچکے ہوں۔
ٹھیکیدار، کمیشن ایجنٹس، دکان مکان جیسی عمارتیں کرایے پر دینے والے، ملٹی نیشنل کمپنی کے ملازمین

انکم ٹیکس، سروس ٹیکس، ویاٹ اور پروفیشنل ٹیکس وغیرہ ادا کرنے والے خاندان / تاجر اور اے پی ایم سی کمیٹی میں رجسٹرڈ بیوپاری

جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 1.20 لاکھ روپے سے زائد ہو

Share this post

Loading...