اکتیس سالہ ملازمت کے دوران ایک دن بھی چھٹی نہیں لی ، کے ایس آر ٹی سی ملازم کی ہر طرف سے کی جارہی ستائش

منڈیا 31؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) کے ایس آر ٹی سی کے آج ایک ایسے ملازم کو الوداع کیا جس نے اپنی اکتیس سالہ ملازمت کے دوران کوئی چھٹی نہیں لی اور نہ کوئی سڑک حادثہ پیش آیا۔ کے بی بورے گوڑا اپنی ایک تاریخ رقم کرکے دوسروں کے لیے مثال بن گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بس کو پھولوں سے سجایا اور مسافرین کے درمیان مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ گذشتہ آٹھ سالو ں سے وہ کے ایس آر ٹی سی بس کے آر پیٹ اور بیریا روٹ چلارہا تھا ۔ اس روٹ پر سفر کرنے والوں کی بورے گوڑا کے ساتھ اچھی خاصی دوستی ہوگئی تھی اور لوگوں نے اس کی محبت میں اس بس کا نام ہی بورے گوڑا بس رکھ لیا تھا۔ اپنے اس اکتیس سالہ دور میں بورے گوڑا کو کئی ایک ایوارڈ بھی مل چکے ہیں جن میں قابلِ ذکر وزیر اعلیٰ گولڈ میڈل ہے جو تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ان کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے دیا گیا ۔ ڈیپوٹ مینیچر شوا کمار کے مطابق دیگر ملازمین بھی بورے گوڑا کو اپنا آئیڈیل تسلیم کرتے ہوئے ان کے نقشِ قدم پر چلیں گے تو کے ایس آر ٹی سی عوام کے لیے مزید بہتر سہولیات مہیا کراسکتی ہے۔ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد میں بورے گوڑا کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمات کی سراہنا کی ہے۔

Share this post

Loading...