؁خصوصی اجازت نامہ کے باوجود اڈپی ضلع میں داخلہ کے اجازت نہ ملی، سماجی کارکن اور جے ڈی ایس لیڈر کی مداخلت کے بعد مسئلہ ہوا حل

بھٹکل 15/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران بورڈ سیل کرنے کی وجہ سے ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے کے لیے خصوصی اجازت نامہ کی ضرورت ہے لیکن خصوصی اجازت نامہ کے باوجود اڈپی ضلع میں داخلہ کی اجازت نہ دینے سے یہاں کے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 
    بھٹکل کے مشہور سماجی کارکن اور جے ڈی ایس لیڈر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے فکروخبر سے بات چیت کے دوران کہاکہ بھٹکل سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کو اجازت نامہ کے باوجود اڈپی ضلع میں داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر مجھ سے رابطہ کیا۔ جس پر میں نے اترکنڑا ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار سے رابطہ کیا اور انہیں انجارج منسٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مذکورہ مسئلہ سامنے رکھا اور ان کے سامنے پوری تفصیلات بیان کی جس پر انہو ں نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی رابطہ کرنے کے بعد اڈپی ڈپٹی کمشنر سے بات بھی بات چیت اور مسئلہ کو حل کرتے ہوئے عوام کو راحت دلائی۔ انہوں نے شیو رام ہیبار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مسائل حل کرنے کا انہیں تیقن دلایا ہے اور دو چار روز میں وہ بھٹکل کا دورہ کرنے والے ہیں اور تنظیم کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ 

Share this post

Loading...