بھٹکل 27؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا بھٹکل یونٹ کی جانب سے کاروار کے اینٹی کرپشن بیورو سے بھٹکل ریوینیو ڈپارٹمنٹ سے شکایت کرتے ہوئے قانونی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔کاروار پہنچ کر ضلع اینٹی کرپشن بیورو کے افسر کو یادداشت پیش کی گئی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ پرورگاہ سروے نمبر 4A1اور دوسری علاقوں میں واقع اراضی جہاں 9آنہ منظور کی جانی تھی وہاں تین گنٹہ اراضی منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 94Cکے مطابق ان کے خلاف تحقیقات کی جانی چاہیے اور خاطی افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ولیج اکاؤنٹنٹ ، نائب تحصیلدار اور دیگر افسران نے 9آنہ اراضی منظور کرنے کے بجائے تین گنٹہ اراضی منظور کی ہے۔ اسی طرح اس محکمہ میں بدعنوانی (کرپشن) کا بازار گرم ہے۔ یادداشت میں نیمدی کیندرا میں عوامی شکایت صحیح طرح سے حل نہ کیے جانے کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے یہاں کا نظام درست کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں عوام کے ساتھ وہاں موجود افسران اور دیگر عملہ کا رویہ ٹھیک نہیں ہے ۔ اس سے قبل بھی ڈپٹی کمشنر اور ضلع انچار وزیر آر وی دیش پانڈے کے سامنے بھی یہ مسئلہ رکھا گیا ہے لیکن ابھی تک اس کی طرف سے کوئی قدم نہیں اٹھایا ، ضلع اینٹی کرپشن بیورو کے افسر نے تحقیقات کرنے کا تیقن دلایا ہے۔
Share this post
