بنگلور 13/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) جعلی نوٹ پرنٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک غیر ملکی کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی کارروائی میں دو ہزار کے 33.70 لاکھ روپئے ضبط کرلیے گئے ہیں۔ ملزم کی شناخت کیمرون کا مقیم ڈی وا ڈن کرسٹول (35)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بنگلور کے بانسواڑی سپالیامیں رہتی تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ بہت سے لوگ اسی کام میں شامل ہیں۔ خبر ملتے ہی پولیس نے اس کی گرفتار ی کے لیے جال بچھادیا۔ پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے پاس سے پولیس نے دو کلر پرنٹر ، 33.70 لاکھ دو ہزار کے نوٹ ء اور کچھ موبائل فون، اور کچھ پاسپورٹ ضبط کیے ہیں۔ خبروں کے مطابق 2017میں ہندوستان آیا تھا، اس کا ویزا ختم ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گذر گیا ہے لیکن اس نے ابھی اس کے متعلق جانکاری نہیں دی۔ فی الحال یہ پولیس حراست میں ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
