بھٹکل20؍ اکتوبر2022(فکروخبرنیوز) شہر میں نوجوانوں کا متحدہ پلیٹ فارم بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے کل بروز جمعہ بتاریخ 21 اکتوبر 2022 پاؤنے نو بجے پبلک چبوترہ بھٹکل میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ومقابلہ نعت سرائی(ایک شام محسنِ انسانیت کے نام) منعقد کی گئی ہے جس میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر مخالفین کے اعتراضات کے مدلل جوابات کی روشنی میں علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ منتخب اسپورٹس سینٹروں کے نمائندوں کے درمیان نعت سرائی کا مقابلہ بھی ہوگا۔
فیڈریشن کے نائب سکریٹری مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ اس پروگرام میں قاضیانِ شہر مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی کے ساتھ امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی بطورِ مہمان مقررین کے شرکت فرمائیں گے۔
اس پروگرام کو فکروخبر کے یوٹیوب چینل Fikrokhabar TV پر لائیو کیا جائے گا۔
لائیو کے لیے یہ لنک محفوظ کرلیں۔
https://youtu.be/HygduH58cmQ
Share this post
