دبئی کے بعد اب سعودیہ میں پھنسے بھٹکل ومضافات کےافراد کے لئے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام جلد

 بھٹکل 16/ جون 2020(فکروخبر نیوز) متحدہ عرب امارات سے کامیاب چارٹرڈ فلائٹ منگلورو پہنچنے کے بعد اب خلیج کے دوسرے ممالک سے بھی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ  کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاون سے پھنسے افراد کو لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ بی ایم جے منطقہئ شرقیہ کے جنرل سکریٹری مولانا فیاض ندوی نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بی ایم جے منطقہئ شرقیہ کی جانب سے منطقہئ شرقیہ کے ممبران اور اطراف واکناف کے منطقہئ شرقیہ میں مقیم احباب اور ان کے اہل و عیال کے لئے اور ویزٹ ویزا پر آنے والے احباب کے لئے جو اس وباء کے انتشار کے نتیجہ میں اپنے وطنِ عزیز جانے کے خواہاں اور سفری سہولیات معطل ہونے کیو جہ سے ان کا سفر دشوار اور محال ہورہا ہے۔ ان تمام حضرات کے لیے ایک خصوصی طیارہ (چارٹرڈ فلائٹ) کا انتظام کرنے کا ارادہ کررہی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اس کے لئے تقریباً 175مسافروں کی تعداد ہونا ضروری ہے جس کے بعد ہی اس منصوبہ وارادہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے وطن جانے کا ارادہ رکھنے والوں سے درخواست کی ہے کہ جلد از جلد اپنے سفری تفصیلات بی جے ایم جے منطقہئ شرقیہ کے صدر وجنرل سکریٹری تک پہنچادیں۔ جانے والوں سے خصوصی طور پر اس بات کی گذارش کی ہے کہ وطن لوٹنے کے بعد کورنٹائن کا سلسلہ جاری ہے لہذا کو اس مد نظر رکھ کر ہی اپنے سفر کا ارادہ کریں اور یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ تمام سفری کارروائی کی ذمہ داری (خروج وعودہ ویزٹ ویزا کی توسیع وٹکٹ وغیرہ) مسافروں پر ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ اس سلسلہ میں آپ حضرات کو آئندہ آگاہ کیا جائے گا۔ 

Share this post

Loading...