بی ایم جے ڈی کے زیرِ اہتمام خوبصورت نوائط گیت محفل کا انعقاد

جس کی صدارت جماعت کے صدر جناب محمد امجد شہ بندری نے انجام دی۔ اس خوبصورت محفل کے مہمان خصوصی ، نوائط محفل بھٹکل کے روح رواں جناب عبد الرحمن محتشم جان صاحب، مولانا محمد ایوب صاحب بر ماور ندوی، اور جناب محمد نوفل دامودی نوائط محفل بھٹکل کے توسط سے تشریف فرما تھے محفل کاآغاز مولانا فیض احمد اکرمی ندو ی کے تلاوت کلام پاک مع ترجمہ ہوااستقبالیہ کلمات ۔ جناب محمد یاسر قاسمجی صاحب ، کنوینر اسٹدی سرکل نے پیش کی۔تمہیدی کلمات ۔ ناظم اجلاس مولانا ارشاد افریقہ ندوی کے ذمہ رہا۔ اس موقع پر زبان کی اہمیت اور اسلامی ثقافت اور ہماری تربیتی ذمہ دار ی پر مولانا محمد ایوب برماور ندوی نے اختصار کے ساتھ جامع انداز میں خطاب کیاعلاوہ ازیں سید محیی الدین ایس ایم ،جناب عابدین ابو حسینا صاحب،جناب سید ابوبکر مالکی , جناب سید فیضان بافقی صاحب ،جناب فضل الرحمن رکن الدین صاحب ،جناب عبد الرشید حاجیکا صاحب ،جناب شبیر عجائب صاحب، مولوی عبد الغنی ندوی صاحب وغیرہ احباب نے اپنا اور دوسرے شعراء کا کلام بہترین انداز میں پیش کرتے ہوئے سامعین کا دل موہ لیا۔جبکہ بھٹکل سے اس پروگرام کے لئے خصوصی طور پر مدعو کئے ہوئے مہمان جناب محمد نوفل دامودی کو سامعین کے مطالبہ پر مکرر پڑھنے کی پیش کش کرتے ہوئے بار بار سنا۔اخیر میں جناب عبد الرحمن محتشم صاحب نے نوائط محفل بھٹکل کی طرف سے اپنا پیغام سناتے ہوئے اپنی زبان وثقافت کی حفاظت پر زور دیااور اس کے دامن کو تھامے رکھنے اور تہذیب سے کنارہ کش نہ ہونے کی درخواست کرتے ہوئے زبان و ثقافت سے چمٹے رہنے کی اپیل کی۔صدر جماعت جناب محمد امجد شہ بندری نے صدارتی خطبہ دیا سکریٹری بی ایم جے ڈی ۔نائب کنوینر اسٹڈی سرکل جناب یوسف برماورنے شکریہ کے کلمات پیش کئے ۔دیر رات ایک بجے تک پروگرام بڑے حسن وخوبی کے ساتھ چلتا رہااور دعائیہ کلمات پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

Share this post

Loading...