جس میں ان کے حالات اور شاعرانہ زندگی پر معلومات بھی فراہم کی جائیں گی، اور ان کی مشہور غزلوں میں سے مندرجہ ذیل دو مصرعوں کو مصرعہ طرح بناکر ایک طرحی شعری نشست منعقد ہوگی ، جبکہ اسی کی دوسری نشست آزاد مشاعرہ پر مشتمل ہوگی، اور دونوں نشستوں کے درمیان جماعت کے معزز رکن نوجوان ادیب مولوی نعمان اکرمی کے مجموعہ کلام \"حرف معتبر\"کی رسمِ اجراء بھی عمل میں آئے گی، جنہیں جامعہ کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر ہونے کا اعزاز حاصل ہو گا ۔
پہلا مصرعہ طرح : دل ٹوٹے آواز نہ آئے
دوسرا مصرعہ طرح : میں دوستوں سے ہاتھ ملانے میں رہ گیا
تمام حضرات سے مودبانہ درخواست کی گئی ہے کہ وقتِ مقررہ پر تشریف لاکر اس ادبی وعلمی محفل کو رونق بخشاجائے۔
![]()
Share this post
