وائناڈ 29؍ جنوری 2021(فکروخبر نیوز) بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے اِنکیس قطر کے تعاون سے تعمیر بارہ مکانات کا افتتاح آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی ایم جے اور اس کے ذمہ داران کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام دراصل حکومت کا ہے لیکن ہم اپوزیشن والوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت پر دباؤ بنائیں اور بے گھر افراد کو مکانات فراہم کرنے کے لیے کوششیں کریں۔ آج سیلاب سے متأثرہ کئی لوگوں کے لیے مکانات نہیں ہیں اور وہ پریشانی کی حالت میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بھی ذات پات کی تفریق کیے بغیر کانگریس نے کام کیاہے۔ انہوں نے بی ایم جے کے اس کام پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بی جے ایم جے کلچرل سوسائیٹی کے چیرمین جناب عبدالمجید صاحب جوکاکو نے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل سولہ مکانات تعمیر کرکے مستحقین کے حوالے کیے جاچکے ہیں اور بارہ مکانات کی تعمیرپہلے مرحلہ میں مکمل ہوگئی ہے۔ تیسرے مرحلہ کے لیے بھی ان شاء اللہ دس مکانات تعمیر کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے بھٹکل مسلم جماعت کیرلا کے ذمہ داران اور انکیس قطر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
Share this post
