کاروار: رابندر ناتھ ٹیگور ساحل پر ایشیائی مچھلی بلیک مارلن ہائی مردہ حالت میں پائی گئی

کاروار۔26/فروری۔2018(فکرو خبر نیوز) یہاں کے رابندر ناتھ ٹیگور ساحل پر ایک بلیک مارلن ہا ئی نامی ایک مچھلی مردہ حالت میں پائے جانے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد کثیر تعداد میں لوگ ساحل کا رخ کرنے لگے ، عوام کے مطابق اس کی لمبائی تقریبا 3 میٹر سے زیادہ اور جس کا وزن 150 کلو سے زیادہ بتا یا گیا ہے ،مقامی لو گوں نے اس کو دیکھتے ہی ماہر حیوانات اور خصو صا بحری جانوروں کے ماہر ڈاکٹروں سے رابطہ کر تے ہو ئے ان کو طلب کیا ،

جس پر بحری جانوروں کے ماہر ڈاکٹر شیو کمار نے وہاں پہنچ کر تحقیقات کر نے کے بعد بتا یا کہ شبہ ہے کہ کسی ماہی گیر نے اس پنکھ سے رسی باندھتے ہو ئے اسے کنارے لے جانے کی کوشش کی تھی اور اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی ،مگر وہ اپنے مشن میں ناکام ہو نے کے بعد مچھلی کو اسی حال میں چھو ڑتے ہو ئے چلتا بنا ، جس کے اشارے مچھلی پر موجود رسیوں اور دیگر نشانات کے ذریعہ نظر آرہے ہیں ،ڈاکٹر شیو کمار نے مزید بتا یا کہ یہ مچھلی عام طور پر ساوتھ ایشیاء سمندر کے نچھلے حصہ میں پا ئی جا تی ہے ،جاپان ، چین ،امریکہ اور دیگر بڑے بڑے ممالک میں اس کے مختلف قسم کے لذیذ اور مزے دار پکوان بنائے جا تے ہیں ، جس کی بنا پر ایشیائی ممالک اور یو روپین ممالک میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس مچھلی کی قیمت بھی تقریبا 30 ہزار بتا ئی گئی ہے ،ڈاکٹر نے اس مچھلی کی کئی ایک خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فی گھنٹہ ایک سو بیس کلو میٹر کی رفتار سے اپنا سفر طئے کر تی ہے ۔

Share this post

Loading...