بھٹکل 12؍ اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر سنیل نائک کے لیے مہر ثبت کردی گئی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے کل جاری کردہ اعلان کے مطابق اس مرتبہ کے اسمبلی انتخابات کے لیے سنیل نائک بی جے پی سے نمائندگی کریں گے۔
کئی دنوں سے مختلف افواہیں گردش کررہی تھیں، کہا جارہا تھا کہ سنیل نائک کو ٹکٹ ملنا مشکل ہے اور ان کے جے ڈی ایس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں۔ ان کی جگہ بی جے پی کے مقامی سینئر لیڈر گووندا نائک کا نام سامنا آرہا ہے اور ان کے حامیوں کی جانب سے بھی کچھ اس طرح کے اقدامات کیے گئے تھے جن سے محسوس ہورہا ہے کہ اس مرتبہ سنیل نائک کے بجائے گووندا کو ٹکٹ ملے گا لیکن کل بی جے پی کی جانب سے جاری فہرست میں سنیل نائک کا نام سامنے آگیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ گووندا کے حامی سنیل کو کامیابی دلانے کے لیے کوششیں کرتے ہیں یا پھر گووندا کوئی دوسرا سیاسی چال چلتے ہیں؟؟
Share this post
